بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ نے حلف اٹھا لیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا ہے،انہوں نے جوہرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران حلف اٹھایا ،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداءالرحمان نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے راہنماوں خالقداد بھٹی، چوہدری ناصر ندیم گجر ،ملک عبدالرشید، چوہدری عبدالروف، ملک عبداللہ جسرا ،ڈاکٹر ضیاءاللہ ملک، ڈاکٹر اورنگزیب اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ تنویر حسین سمیت سئنیر قانون دان ملک حاجی محمد زمان کہاوڑ ، ملک حاجی مشتاق حسین بوڑانہ ایڈووکیٹ اور ایڈوکیٹ ملک حمید اللہ جسرا کے علاوہ ضلع بھرسے نمائندہ سماجی شخصیات بھی موجودتھیں ۔ اس موقع پر نومنتخب امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کو ضلع کے اندر مضبوط بنانے کیلئے وہ تندہی سے کام کریں گئے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا پیغام لیکر گھر گھر پہنچیں گئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی بھرکرداراداکرےگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم و محکوم طبقے کی جماعت اسلامی آواز بنیں گے ۔

مزید پڑھیے  دریائے جہلم سے مقامی افراد نے گولڈن فش پکڑ لی
Back to top button