بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا۔بھارت کی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مگنگ گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بحریہ کا مگ 29 لڑٓکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Back to top button