بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، ظہیر عباس بھٹی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن آفس خوشاب ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نصراللہ جبھانہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑاکلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ظہیر عباس بھٹی نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن خوشاب ملک احسان احمد اعوان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اساتذہ کرام اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ضلع بھر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری سی ای او ایجوکیشن کا وژن ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اساتذہ کرام کی ان سروس پروموشن کے لیے دفتری کام جاری ہے اور ان کے دیگر مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا ۔ ظہیر عباس بھٹی نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنے کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

اشتہار
Back to top button