بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آئرلینڈ میں پیٹرول پمپ پر دھماکے سے 10 افراد ہلاک

آئر لینڈ میں پیٹرول پمپ پر  دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کریسلو کی کاؤنٹی ڈونیگل کے ایک ایپل گرین سروس اسٹیشن پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے میں بلڈنگ اور  رہائشی عمارت کے ایک حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا۔

 پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 4 مرد اور 3 خواتین سمیت کم عمر لڑکا اور دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور  وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک شخص شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے اور  واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اشتہار
Back to top button