
حادثات و جرائم
مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق
چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقع چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔