![](/wp-content/uploads/2022/10/guru-nanak-janam-asthan-nankana-sahib-sikh-780x470.jpg)
باباگورونانک دیو جی کے553ویں جنم دن کی سالانہ تقریبات 06نومبر سے 09نومبر تک جاری رہے گی، 20ہزارسے زائدسکھ یاتری شرکت کریں گے
باباگورونانک دیو جی کے553ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع ہوکر 09نومبر تک جاری رہے گی جس میں 20ہزارسے زائدسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کرڈپٹی کمشنر آفس میںجمع کروائیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے بابا گرونانک دیوجی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعودبھٹی، انچارج سیکورٹی برانچ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد راشد خان، سی ای او ایجوکیشن احسن فرید، سی او ضلع کونسل ساجد مشرف، سی او میونسپل کمیٹی رائو انواراحمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد جمیل سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون، واپڈا، سول ڈیفس، ٹی ایم اے، محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کائونٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی۔