بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملکہ الزبتھ کا انتقال، پاکستان میں ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر پاکستان میں کل (پیر) سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔وزارت خارجہ کی سفارش پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے افسوسناک انتقال پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان 12 ستمبر 2022 کو یوم سوگ منائے گا، اس روز پورے ملک میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔’

Back to top button