بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف نے یوم دفاع کا دن بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیساتھ گزارا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے مسائل بھی سنے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سوئی کا بھی دورہ کیا، مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کےمسائل دریافت کیے، اس دوران  مقامی افرادنے زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان تک  پہنچنے پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

بلوچستان دورے میں  آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ملٹری کالج سوئی میں تربیتی اور تعلیمی سہولیات پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔

Back to top button