بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا رانا ثنا اللہ کو طلبی کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عابد شیر علی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مابق الیکشن کمیشن باڈی نے تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم چلانے پر ملتان کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے رانا ثنااللہ کو یہ نوٹس قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108، فیصل آباد-8 کے ایک ووٹر کی جانب سے دائر شکایت پر جاری کیا گیا جہاں ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہونا ہے۔

شکایت گزار نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ نے پیر کے روز عابد شیر علی کی ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز میں حصہ لیا اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 233 کی خلاف ورزی کی جو پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکا جاتا ہے۔

رانا ثنااللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ  آج بدھ کو مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوں اور اس الزام کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے تحریری بیان بھی جمع کرائیں۔

Back to top button