وزیراعظم شہباز شریف نے 35 کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحائف میں خلیجی ممالک سے ملنے والی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ستائیس کروڑ روپے ہے۔ گھڑیاں وزیراعظم ہاوس میں آویزاں کی جائیں گی۔
اس سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہائوس میں عوام کو دکھانے کے لیے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں۔ ان کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔