بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔

تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، پاکستان ائیرفورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، انہوں نے پریڈکےمعائنےکےبعد مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

ادھر یوم دفاع پرڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی، انہوں نےشاعر مشرق علامہ اقبال کےمزارپر فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

Back to top button