بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت میں آج پھر ٹکرائو

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میں آج ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے، ان کی جگہ محمد حسنین یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button