بین الاقوامی
ملالہ یوسفزئی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے تعلیم نسواں کے حوالے ملالہ یوسفزئی کے کام کو سراہا۔
ملالہ یوسفزئی نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
ملاقات کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ڈاکٹر محمد العیسیٰ کو اپنی سوانح حیات ’’میں ملالہ ہوں‘‘ بھی پیش کی۔