بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ترکی کا وفد سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور وزیر ماحولیات مرات کروم کی قیادت میں ترکی کا ایک وفد سیلاب کے چیلنج کا سامنا کرنے والے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج صبح اسلام آباد پہنچا۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے دکھ درد بانٹنے کے ترکئی کے جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

ترکی امدادی سامان طیاروں اور ریل کے ذریعے پاکستان بھیج رہا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر داخلہ نے وزیر منصوبہ بندی کو بتایا کہ آج پاکستان کے لیے ترکی کی نوے ہزار مساجد میں نماز جمعہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button