بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوے جھوٹ، پاکستان

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر  پیش کیا جا رہا ہے، بھارت پراپیگنڈا کر کے پاکستان کے خلاف منظم دہشتگردی کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز  کے حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور  پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، بھارت کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔  

اشتہار
Back to top button