بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آرمی چیف کی بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے لہٰذا فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور  صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔

اشتہار
Back to top button