بین الاقوامی
ٹرین نے بس کو کچل ڈالا،11ہلاک
چٹاگانگ میں ٹرین نے طالب علموں اور اساتذہ سے بھری منی بس کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں اور اساتذہ سے بھری بس پھاٹک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے میں 11 افراد اور 5 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 7 طالب علم اور 4 اساتذہ شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔