بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی حکومت آئندہ سال 1کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار

اندرون و بیرون ملک زائرین کی خدمت کیلئے 500کمپنیاں کام کریں گی، ہانی بن علی العمیری

سعودی حکومت نے آئندہ سال ایک کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا ہدف مقرر کرلیا۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی، جس کے لیے تمام غیر ملکی ایجنٹس کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 500 کمپنیاں کام کریں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت حج سے اجازت یافتہ دو ہزار سے زیادہ ایجنٹوں کو اجازت نامہ جاری ہوا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے، عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جن کی جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کیا جائے گا۔

ہانی بن علی العمیری نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ عمرے کا آغاز یکم محرم الحرام سے شروع کردیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button