بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل 5 جولائی کو طلب

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل 5 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزرا، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی قائمہ کمیٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ 

سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو بھی کمیٹی کے اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اس اجلاس کے لئے سکیورٹی کے خاص طور پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button