وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے لئے آڈیٹرز کی تقرری، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Exit mobile version