بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی  خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع نونے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 38 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 13 فوجی اہلکاروں سمیت 5 عام شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کیمپ کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی رات کو ہوئی جہاں ریلوے کی کنسٹرکشن سائٹ بھی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد علاقے میں ریسکیو کارروائیوں کےلیے فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

سرکاری  حکام کا کہنا ہےکہ علاقے میں بارشوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا  ہے جس وجہ سے ملبے میں دبے اہلکاروں کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے ایک ریڈار بھی نصب کیا گیا ہے۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے  جمعہ کے روز جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ اور زخمیوں کےلیے 50  ہزار کی امدادی رقم  کا اعلان کیا۔

اشتہار
Back to top button