بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پشاور زلمی کے اوورسیز ٹرائلز کا آغاز آج سے ہوگا

پشاور زلمی کے اوور سیز ٹرائلز کا آغاز  آج  سے برطانیہ میں ہوگا  پہلے روز نیوکاسل میں کرکٹ ٹرائلز ہوں گے ۔ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز لیں گے ۔ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور بھی اس موقع پر موجود ہوں گے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے

پشاور زلمی برطانیہ کے سات مقامات پر اوپن ٹرائلز لے گا ، محمد اکرم نے کہ کہا پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ اور کوچ جمیز فوسٹر بھی آئندہ ٹرائلز میں موجود ہوں گے نیوکاسل کے بعد گلاسگو، برمنگھم،لیٹن ، برسٹل، لندن اور بریڈفور میں ٹرائلز ہوں گے ، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

اشتہار
Back to top button