بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز

سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو “کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف سے جدہ میں ملاقات کی جہاں دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔

Back to top button