قومی
افغانستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔