بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی فوج میں بھرتی کی نئی سکیم کیخلاف احتجاج پرتشدد ہو گیا،ٹرینیں منسوخ،انٹرنیٹ معطل سکیورٹی ہائی الرٹ

بھارتی فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پرتشدد واقعات کے پیش نظر 500 سے زائد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ مختلف ریاستوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ  دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں نے بھی عارضی بھرتی کی نئی اسکیم کی مخالفت کردی۔  بہار میں ہنگامہ آرائی کے بعد آج بھی 20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

جھاڑکھنڈ میں تمام اسکول بند رہے، احتجاج اور توڑ پھوڑ میں ملوث نوجوانوں پر فوج کے دروازے بند کردیے گئے۔

 وزارت دفاع نے واضح کردیا کہ اگنی پتھ اسکیم کیلئے درخواست دینے والے ہر فرد کو یہ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ وہ احتجاج یا توڑ پھوڑ کا حصہ نہیں تھے۔

 بھارتی فوج میں بھرتی کے نئے نظام میں نوجوانوں کو صرف چار سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت نئے بھرتی ہونے والوں میں سے صرف ایک چوتھائی کو طویل مدت کیلئے فوج میں رکھا جائے گا۔

بھارت نے ’اگنی پتھ‘ پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت فوج میں بھرتی کے خواہش مند 17.5 سے 21 سال تک کے امیدواروں میں سے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان میں سے صرف 25 فیصد کو مستقل رکھا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے اور پنشن اخراجات کو کم کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔

اشتہار
Back to top button