بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

وزیر اعظم کا ‘سی پی آر ٹریننگ’ نصاب میں شامل کرنےکا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے جان بچانے والی سی پی آر  (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن ) ٹریننگ  کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کرکے ملک گیر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلمان صوفی کے مطابق وزیراعظم قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی، اس ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا، آئندہ ہفتے اس ملک گیرمہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

سی پی آر ایک ہنگامی طریقہ کار ہے جو کہ کسی شخص کے دل کی دھڑکن رُک جانے پر کیا جاتا ہے، اس میں مریض کو لٹا کر اس کے سینے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں خون کی روانی بحال ہوسکے اور اسے سانس لینے میں مسائل نہ ہوں۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5فیصد پر آگئی
Back to top button