بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ حکومت کا پام آئل کے پودے لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ضلع ٹھٹھہ میں ساحلی پٹی کے ساتھ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پام آئل کے پودے لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے پر 356 ملین روپے لاگت آئے گی۔

یہ فیصلہ کراچی میں صوبائی وزیر برائے ساحلی ترقی محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ یہ منصوبہ نئے مالی سال میں شروع کیا جائے گا اور مکمل طور پر بڑھنے کے بعد ایک درخت اوسطاً چالیس کلوگرام تیل پیدا کرے گا۔

اشتہار
Back to top button