بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حنیف عباسی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی  ہے۔

حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔واضح رہےکہ حنیف عباسی کو وزیراعظم نے 27 اپریل کو معاون خصوصی مقررکیا تھا، عوامی  مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کو چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن کو تقرری پر نظرثانی کی  ہدایت کی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔

Back to top button