بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیکر  پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس کل طلب کرلیا

سپیکر  پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیا  ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح  رہےکہ الیکشن کمیشن  نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا  ہے جس کے بعد اپوزیش کاکہنا ہےکہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button