بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی فرماں روا ہسپتال سے گھر منتقل

سعودی فرماں روا کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کے روز اسپتال سے فارغ کیا گیا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جدہ کے کنگ فیصل اسپتال میں شاہ سلمان کو 7 مئی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اتوار کے روز گھر واپسی پر انہوں نے ہلکی پھلکی چہل قدمی کی جب کہ اسپتال سے گھر منتقلی پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہےکہ اس سے قبل 2020 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک سرجری ہوئی تھی۔

اشتہار
Back to top button