بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان اداروں نے کارروائی کے دوران تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا  جب کہ اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اداروں نے بھی نگرانی اور چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کردیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جدید اسلحے سے بھرا ٹرک پاکستانی حدود میں داخلے سے پہلے افغان صوبے غزنی میں پکڑا گیا۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غزنی ضلع قرہ باغ میں کارروائی کے دوران اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 

عسکری ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کے سلسلے میں پاکستانی سرکاری ادارے بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button