بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ہفتے کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالر بھی 194 کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر دن کی ابتدا سے ہی مندی کا آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

دوسری جانب ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، کل دیکھیے گا روپے اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر پڑتا ہے۔

Back to top button