بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سلامتی کونسل کی اسرائیل فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کے قتل کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں   خاتون صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل الجزیرہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین نے اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں خاتون صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button