سعودی حکام نے پاکستان کو چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں اور مسافروں کے غیر معمولی رش پر قابو پانے کے لیے سعودی حکام نے پاکستان کو چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جدہ کے نارتھ ٹرمینل پر غیر معمولی رش اور پروازوں کی تاخیر کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رش کے باعث وطن واپسی سے رہ جانے والے مسافروں کے لیے سعودی ایوی ایشن سے 4 خصوصی پروازوں کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جدہ کے نارتھ ٹرمینل پر کئی گھنٹے تاخیر کے باعث ان مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق مسافروں کو خصوصی کوسٹرز کے ذریعے مدینہ منتقل کیا گیا جہاں سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 400 سے زائد مسافروں کو کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن خصوصی پروازوں کے لیے ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔

Exit mobile version