بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عید تو بچپن کی ہوتی ہے، اب کیا عید ہونا ہے،عاقب جاوید

سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں ہم میاں بیوی پہاڑوں پر گزارتے ہیں۔ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ میری بیوی شاعرہ ہیں، انہیں سبزہ اور پہاڑ بہت پسند ہیں، بیٹی لندن میں پڑھ رہی ہیں، ہم میاں بیوی اکیلے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عید تو بچپن کی ہوتی ہے، اب کیا عید ہونا ہے، بچپن کی عیدیں مجھے یاد ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکس ملین ڈالر مین والے بڑی بڑی ایڑھی والے جوتے پہن کر گھوما کرتے تھے۔عاقب جاوید نے کہا کہ وہی جوتے پہن کر سو جایا کرتے تھے، انہی سے چھتوں پر چھلانگیں مارا کرتے تھے۔

اشتہار
Back to top button