بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی  وقار خان انتقال کرگئے

خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی  وقار خان انتقال کرگئے۔اے این پی سوات کے مطابق وقار خان آج حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے وقار خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ  مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 9 بجےادا کی جائےگی۔

خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وقار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Back to top button