مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی۔مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنی درخواست واپس لے لی۔وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے میرے موکل نے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لینے کا کہا ہے۔

عدالت نے مریم نواز کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے پر درخواست خارج کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی عمرے پر ادائیگی کے لیے جانے کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر چوتھا بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

Exit mobile version