قومی
شہزاد اکبر، شہبازگل سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیئے گئے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر ، شہباز گِل اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سمیت 6 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گيا کا کہ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان، تحریک انصاف کے ڈيجیٹل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد اور محمد نفیس گو ہر کے نام بھی اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان افراد کےنام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے احکامات دیے تھے۔