بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی بربریت،5فلسطینی شہید کر ڈالے

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 فلطسینی شہریوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی بربریت سے 5 فلسطینی شہید ہوئے جس میں 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی میں تین فلسطینی شہید ہوئے جب کہ جمعرات کی صبح بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بدھ کے روز رملہ کے نزدیک بھی اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوا جب کہ اسرائیلی فوج نے اس دوران کئی چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔

اشتہار
Back to top button