بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لئے،استعفوں کے آپشن پر غور

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع  کے مطابق پارٹی وزراء اور  رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔

اشتہار
Back to top button