کیا چوہدری برادران کی واپسی کی گنجائش ہے؟صحافی کے سوال پر بلاول نے کیا جواب دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات ہیں، اس کوہم چیلنج کرتے ہیں خط سامنے لائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پیش کی اور کل ہی بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ آئے، اسلم بھوتانی پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہورہے ہیں، متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سیلوٹ کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جھوٹے الزامات ہیں، اس کوہم چیلنج کرتےہیں خط سامنےلائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم اتحادیوں کو اس لیے ساتھ لے کر چلےتاکہ مسائل کاحل نکالیں، ایم کیو ایم کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس سے آج تک انکار کیا گیا ہو، ہر صورت اور ہر حال میں ملک اورکراچی کی ترقی کیلئے ایم کیو ایم کیساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری برادران کی واپسی کی کوئی گنجائش ہے؟  اس پر بلاول کا کہنا تھاکہ اگر آپ اپنی زبان پر قائم نہیں رہ سکتے تو آپ کچھ بھی نہیں۔

Exit mobile version