بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات والے بینرز آویزاں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی  بدھ کویوم پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے، جبکہ مجاہدین نے پاکستان کے قومی پرچم کو سلامی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر اور وادی کے دیگر مقامات پر لوگوں نے پاکستان کے قومی پرچم لہرائے جبکہ کشمیری مجاہدین نے اپنی کمین گاہوں پر مسلح پریڈمیں پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔ جبکہ پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سرینگر اور دیگر علاقوں میں مبارکباد کے پیغامات والے بینرز بھی لگائے گئے۔

جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کی طرف سے لگائے گئے بینرز پرپاکستان کے قومی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگی ہیں اوران میں پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی۔

دریں اثناء جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لگائے۔

اشتہار
Back to top button