جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی، 4کشمیر شہید
مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ، گندر بال اور کپواڑہ کے علاقوں میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو پلوامہ میں شہید کیا جبکہ ایک کو کپواڑہ اور ایک کو گندربال میں شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمریوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل دو نوجوانوں کو شوپیاں اور ایک کو سری نگر میں شہید کیا گیا تھا۔