بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

لمپی وائرس گائے کا گوشت اور دودھ نہ لیں،ماہرین

کیٹل پوکس یا لمپی وائرس کے حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ گائے کا گوشت اور دودھ نہ لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانےسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نظیر احمد کلہوڑو کاکہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ لمپی اسکن وائرس شاید ایران ،انڈیا سمیت دیگر ممالک سے آئے مویشیوں کے ذریعے پھیلا ہو تاہم اس کی تحقیق جاری ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے تاہم لمپی وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نے بتایا کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعہ مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔

اشتہار
Back to top button