بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ، امام الحق کی سنچری، آسڑیلوی بائولرز ناکام

پاکستان نے امام الحق سمیت بلے بازوں کے عمدہ کھیل کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لیے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین باؤلرز کا بھرپور امتحان لیا اور پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کھانے کے وقفے سے محض چند لمحے قبل نیتھن لائن کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عبداللہ شفیق کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری مکمل کی۔

تجربہ کار اظہر علی اور امام الحق دونوں نے آسٹریلین باؤلرز کو وکٹ سے محروم رکھا اور دوسرے اور تیسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

امام الحق نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اظہر نے بھی نصف سنچری تک رسائی حاصل کی۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔

امام الحق 15 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 132 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اظہر بھی 64 رنز پر بیٹنگ کرر ہے ہیں۔

سٹریلیا کی جانب سے واحد کامیاب باؤلر نیتھن لائن رہے جنہوں نے عبداللہ شفیق کی وکٹ لی۔

مزید پڑھیے  میراتھن مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ کیلون کیپٹم کار حادثے میں ہلاک
Back to top button