بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان آسڑیلیا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری

کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ  عوام الناس کی سہو لت کے لیے ضلعی انتظا میہ و سٹی ٹر یفک پو لیس کی جا نب سے ٹر یفک کا متبادل روٹ پلان کیا گیا ہے۔

٭ دوران میچ اسٹیڈ یم روڈ 9thایو نیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے ٹر یفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا۔

٭ راولپنڈی سے9th ایو نیو اسلا م آباد جانے والی ٹر یفک براستہ فیض آباد اسلام آباد دا خل ہو سکے گی۔

٭ 9thایو نیو اسلام آ باد سے آنے والی ٹر یفک ڈ بل روڈ کے بجائے فیض آباد یاIJP روڈ استعمال کر تے ہوئے ملحقہ سڑکوں پنڈوڑہ چو نگی، کٹا ریاں، کیر ج فیکٹری تا پیر و دھائی سے داخل ہو سکتی ہیں۔

٭ کرکٹ ٹیمز کی سٹیڈ یم آمد و روانگی کے و قت6th روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ و دونوں اطراف سے ٹر یفک کے لئے بند کیا جائے گا۔

٭ کر کٹ ٹیمز کی سٹیڈیم آمد و روانگی کے و قت راولپنڈی سے اسلام آباد دا خل ہو نے والی ٹر یفک 6thروڈ سے سید پور روڈ اور غو ثیہ چوک فاروق اعظم روڈ سے سے آنے والی ٹر یفک کوکری روڈ ڈا ئیورٹ کیا جائے گا۔

٭ اس دوران اسلام آ باد سے راولپنڈی دا خل ہو نے والی ٹر یفک کو ایکسپر یس وے کی جانب ڈا ئیو رٹ کیا جائے گا۔

٭ شا ئقین کر کٹ کے لئے گا ڑیوں کی پا رکنگ کا انتظام جنرل کار پا رکنگ کے تحت سول ایو یشن گرا ؤنڈ نزد شا ہین چوک راول روڈ میں کیا گیا ہے۔

٭ گو ر نمنٹ گر یجو یٹ کالج سیٹلا ئٹ ٹا ؤن میں بھی پا رکنگ کا انتظام ہو گا جو5thروڈ مین گیٹ سے دا خل ہوں گے اور6th روڈ عقبی گیٹ سے نکل سکیں گے۔

٭ موٹرسا ئیکل پا رکنگ کا انتظام راول پارک نزد شا ہین چوک راول روڈ پر کیا گیا ہے تا ہم وہاں پا رکنگ کی گنجائش ختم ہو جا نے کی صورت میں سول ایو ایشن گرا ؤنڈ میں مختص جگہ پر پا رک کیا جائے گا۔

٭ پا رکنگ سے سٹیڈ یم تک تمام شا ئقین کر کٹ کو شٹل سروس دی جا ئے گی۔

٭ عوام میچ کے دوران سفر کر نے سے قبل اس ڈ ئیور ژن پلان کو ضرور دیکھ لیں تا کہ ہر قسم کی پر یشانی سے بچ سکیں۔

Back to top button