![](/wp-content/uploads/2022/03/dollar-780x470.jpg)
تجارت
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 178روپے 50پیسے برقرار
ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کا رویہ آج بھی مختلف رہا، جہاں انٹربینک میں اس کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھاؤ برقرار رہا۔
انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 177 روپے 41 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 178 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔