تجارت
ایل پی جی 27 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 233 ہو گئی
ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 233 روپے 78 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا۔علاوہ ازیں 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ خیال رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے تھی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔