پاکستان تحریک انصاف کی 33 رکنی کور کمیٹی اور 60 ارکان پرمشتمل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کی 33 رکنی کور کمیٹی اور 60 ارکان پرمشتمل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ۔باقاعدہ نوٹیفکیشن چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کے لئے مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی ختمی منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہونگے،شاہ محمود قریشی، اسد عمر،عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور شفقت محمود ، مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی ،قاسم خان سوری اور علی امین گنڈاپور،علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار، چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر اور اعظم سواتی،عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے بھی 60 ناموں کی ختمی منظوری دے گئی ۔چئیرمین عمران خان کی سربراہی میں بنائی گئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر،پرویز خٹک ، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی، اعجاز چوہدری، اسد قیصر،شفقت محمود ، مخدوم خسرو بختیار،ابراہیم خان، خرم شیر زمان ، علی زیدی، شیریں مزاری، قاسم خان سوری،خان محمد جمالی، شاہ فرمان، چوہدری سرور،امیر بخش بھٹو، میاں محمود الرشید، سرور خان ، حماد اظہر عثمان بزدار، عاطف خان، عامر ڈوگر، علی اعوان، مراد سعید،ہماء، کنول شوزب، فرخ حبیب، مشتاق غنی، سیف اللہ نیازی ،علی امین گنڈاپور،شہزاد وسیم ،فردوس شمیم نقوی،آفتاب صدیقی،ایڈووکیٹ عطاء اللہ ،نصیب اللہ مہری ،حامد الحق ،نوازب زادہ شریف جوگزئی ،جنید اختر،سردار خادم حسین وردک ،شیخ خرم شہزاد،سید ظہور آغا،جلال حسین مقپون،سردار تنویر الیاس،بیرسٹر سلطان محمود ،بیرسٹر خالد محمود،سردار عبد القیوم نیازی ،امجد زیدی،انوارلحق،مولا بخش سومرو،شاہد خٹک ،اور چوہدری عدنان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے پارٹی کی کور کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ۔۔۔

Exit mobile version