کھیل
پاکستان سپر لیگ7،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے میں 16 فروری سے اسٹیڈیم میں سو فیصد تماشائیوں کی اجازت ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کیلئے لاہور کے اسٹیڈیم میں 50 فیصدتماشائیوں کی اجازت ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15فروری تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ میچ دکھا سکتے ہیں جبکہ 16 فروری سے پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں سو فیصد تماشائی میچ دیکھ سکیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے، 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔